ایبٹ آباد میں پیسے کی چمک، پولیس ملزمہ کو ہتھکڑی تک نہ لگا سکی… انصاف پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ملزمہ کے شوہر کا نام لینا تک گوارا نہیں کیا جا رہا۔ اقراء کیس جیسا پروٹوکول، اور نتیجہ آج تک صفر… کیا ڈاکٹر وردہ کو انصاف مل سکے گا؟ یہ سوال ہر دل میں گونج رہا ہے۔ #drwarda #PoliceAction #Police #AbbottabadPolice
ایبٹ آباد: اغواء کے بعد قتل — لیڈی ڈاکٹر وردا کی لاش لڑی بنوٹہ سے برآمد، 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات امانت میں دینے کا انکشاف ایبٹ آباد میں دل کو دہلا دینے والا سانحہ، لیڈی ڈاکٹر وردا مشتاق کا قتل پوری وادی میں غم و غصے کی لہر دوڑا گیا۔ ڈاکٹر وردا کی لاش لڑی بنوٹہ کے علاقے سے برآمد ہوئی جہاں ملزمان نے انتہائی سفاکی کے ساتھ ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردا نے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اپنی سہیلی کو امانت کے طور پر دیے تھے۔ یہی قیمتی امانت اس بھیانک واردات کی بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران بلے دی ہٹی گروہ سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مرکزی کرداروں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی تاخیر نے جان لے لی؟ اہم سوالات اور سنگین غفلت کے الزامات پولیس پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ڈاکٹر وردا کے اغواء کی فوری اطلاع کے باوجود پولیس کی مبینہ سست روی نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔ اگر بروقت ناکہ بندی اور کارروائی کی جاتی تو ڈاکٹر کی جان بچ سکتی تھی۔ اسی کے ساتھ چوکی جناح آباد کی کارکردگی بھی شدید تنقید کی زد میں ہے...
Comments
Post a Comment