Posts

Showing posts from December, 2025

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں سب کچھ مشکوک ہے—یہ سادہ کیس نہیں، باقاعدہ پلاننگ دکھائی دے رہی ہے

Image
  ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں سب کچھ مشکوک ہے—یہ سادہ کیس نہیں، باقاعدہ پلاننگ دکھائی دے رہی ہے ایک عورت اکیلی یہ سب نہیں کرا سکتی… کوئی طاقتور دماغ اسے چلا رہا تھا۔ بینک لاکر، سونا، پچاس لاکھ کا قرض—یہ حساس معلومات آخر کسے معلوم تھیں؟ پولیس کے پاس بائونس چیک بھی تھے اور ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی بھی—پھر بھی خاموش کیوں؟ پتی–پتنی کو گرفتار کر کے دوبارہ چھوڑنے کا فیصلہ کس کے اشارے پر ہوا؟ یہ کیس نہیں، پورا سسٹم سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا ہے

ڈاکٹر وردا مشتاق کو اغواء و قتلِ کرانے والی مرکزی ملزمہ ردا وحید کی تصویر۔

Image
  ڈاکٹر وردا مشتاق کو اغواء و قتلِ کرانے والی مرکزی ملزمہ ردا وحید کی تصویر۔

ڈاکٹر ورداہ مشتاق مرحومہ کی یاد میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے قبر پر حاضری دی

Image
  لیڈی ڈاکٹر ورداہ مشتاق مرحومہ کی یاد میں ان کے ہسپتال کی ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔ #Condolences #LadyDoctorWardahMushtaq #PrayersForTheDeceased #HospitalStaffTribute #InLovingMemory #SpecialPrayers #Remembrance

ڈاکٹر وردہ کے معصوم بچوں کی فائل فوٹو… ماں کی جدائی کا کرب آنکھوں میں صاف جھلک رہا ہے۔ انصاف کی راہ اب بھی منتظر ہے

Image
  ڈاکٹر وردہ کی دردناک موت نے ہر دل کو غم سے بھر دیا معصوم بچوں کو ماں کی محبت سے محروم کر دیا گیا۔ یہ سانحہ صرف ایک گھر کا نہیں، پورے معاشرے کا دکھ ہے۔

ایبٹ آباد میں پیسے کی چمک، پولیس ملزمہ کو ہتھکڑی تک نہ لگا سکی…

Image
  ایبٹ آباد میں پیسے کی چمک، پولیس ملزمہ کو ہتھکڑی تک نہ لگا سکی… انصاف پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ملزمہ کے شوہر کا نام لینا تک گوارا نہیں کیا جا رہا۔ اقراء کیس جیسا پروٹوکول، اور نتیجہ آج تک صفر… کیا ڈاکٹر وردہ کو انصاف مل سکے گا؟ یہ سوال ہر دل میں گونج رہا ہے۔ #drwarda #PoliceAction #Police #AbbottabadPolice

لیڈی ڈاکٹر وردا مشتاق کا قتل پوری وادی میں غم و غصے کی لہر

Image
  ایبٹ آباد: اغواء کے بعد قتل — لیڈی ڈاکٹر وردا کی لاش لڑی بنوٹہ سے برآمد، 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات امانت میں دینے کا انکشاف ایبٹ آباد میں دل کو دہلا دینے والا سانحہ، لیڈی ڈاکٹر وردا مشتاق کا قتل پوری وادی میں غم و غصے کی لہر دوڑا گیا۔ ڈاکٹر وردا کی لاش لڑی بنوٹہ کے علاقے سے برآمد ہوئی جہاں ملزمان نے انتہائی سفاکی کے ساتھ ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردا نے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اپنی سہیلی کو امانت کے طور پر دیے تھے۔ یہی قیمتی امانت اس بھیانک واردات کی بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران بلے دی ہٹی گروہ سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مرکزی کرداروں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی تاخیر نے جان لے لی؟ اہم سوالات اور سنگین غفلت کے الزامات پولیس پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ڈاکٹر وردا کے اغواء کی فوری اطلاع کے باوجود پولیس کی مبینہ سست روی نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔ اگر بروقت ناکہ بندی اور کارروائی کی جاتی تو ڈاکٹر کی جان بچ سکتی تھی۔ اسی کے ساتھ چوکی جناح آباد کی کارکردگی بھی شدید تنقید کی زد میں ہے...